تازہ تر ین

ٹی 20رینکنگ: پاکستان کی بادشاہت برقرار

دبئی(نیوزایجنسیاں)آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان 130ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرا نمبر آسٹریلیا اور تیسرا بھارت کا ہے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے۔بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم رینکنگ ٹیبل پر بنگلا دیش اور سری لنکا سے اوپر آگئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔نیوزی لینڈکے کولن منرو دوسری پوزیشن پرموجود ہیں ۔ جب کہ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ بولرز کی فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ10 میں سے 9 پوزیشن اسپنرز کے پاس ہیں۔واضح رہے کہپاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2ٹوئنٹی20میچز بالترتیب12اور 13جون کو ایڈنبرا میں کھیلے جائینگے، اس وقت گرین شرٹس رینکنگ میں 130پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، نمبر 11اسکاٹش ٹیم سے دونوں میچز جیتے تو ایک پوائنٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔سیریز1-1سے برابر ہونے پر بھی پہلی پوزیشن برقرار البتہ3پوائنٹس کی کٹوتی سے نمبر 2آسٹریلیا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ البتہ اگر غیر متوقع طور پر دونوں میچز میں ناکامی ہوئی تو 7پوائنٹس کی کٹوتی سرفراز الیون کو تیسرے درجے پر لے جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain