لندن (اے پی پی) مارکس سٹوئنس کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے سسکس کو ٹور ون ڈے میچ میں 57 رنز سے ہرا دیا۔ برائٹن میں کھیلے گئے ٹور ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، مارکس سٹوئنس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 110 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایرون فنچ 78 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، کپتان ٹیم پین 2 اور میکسویل صرف ایک رن بنا سکے، ویلز نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں سسکس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 42.3 اوورز میں 220 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔، فلپ سالٹ کی 62 اور لارائی ایونز کی 57 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، آشٹن ایگر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
