تازہ تر ین

ویمن ایشیاءکپ۔۔ پاکستانی ٹیم نے بھارتی کھلاڑیوں کو ناکوں چنے چبوادئیے،فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر دی

کوالالمپور (ویب ڈیسک )ویمن ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔ ثناءمیر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں جب کہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں۔73 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو صرف 5 رنز پر 2 وکٹوں کے خسارے کا سامنا رہا جس کے بعد امید ظاہر ہوئی کہ قومی ویمن ٹیم گیم میں دوبارہ واپس آسکتی ہے لیکن روایتی حریف نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain