صنعاء(این این آئی) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صعدہ کے محاذ پر حوثی ملیشیا کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صعدہ کے محاذ پر مارے جانے والے حوثی باغیوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ حوثیوں کے 46 ہتھیار اور حربی آلات بھی تباہ کر دیے گئے۔ گزشتہ چند روز کے دوران یمنی فوج نے اتحادی فورسز کی معاونت سے دو صوبوں الجوف اور صعدہ میں پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے پہلے گڑھ صعدہ میں باغیوں کے ڈھیر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر تعز میں یمنی فوج نے شہر کے مغرب میں نئی پیش قدمی کی ہے۔ اس دوران الصفرائ، الجبیریة، المشبی اور دیگر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ اسی طرح یمنی فوج نے تزویراتی نوعیت کے پہاڑی علاقے جبلِ ابو النار پر نئے ٹھکانے اپنے کنٹرول میں لے لیے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کی بڑی پسپائی کے نتیجے میں یمنی فوج حرض شہر کے قریب آ گئی۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
