ماسکو(سپورٹس ڈیسک)فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آغاز میں ابھی چند روز باقی ہیں لیکن شائقین کا جذبہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور شائقین کے اسے جذبے کو دیکھتے ہوئے فیفا نے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹ جاری کیے تھے جو زیادہ تر بک گئے ہیںاور شائقین کو اب مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے فیفا کی ایک رپورٹ کے مطابق روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ٹکٹ کی سیل دنیا میں 15 ستمبر 2017 سے جاری ہے اور دنیا میں موجود شائقین کو اب تک لاکھوں ٹکٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔
فیفا میچز کے لیے سب سے زیادہ روس کے شائقین کو (8 لاکھ 71 ہزار 797) ٹکٹ جاری کیے گئے۔، اس کے بعد امریکا کے شائقین کے لیے (88 ہزار 825)، برازیل (72 ہزار 512)، کولمبیا (65 ہزار 234 )، جرمنی (62 ہزار 541)، میکسیکو (60 ہزار 302)، ارجنٹائن (54 ہزار 31)، پیرو (43 ہزار 583)، چین (40 ہزار 251)، ا?سٹریلیا (36 ہزار 359) اور انگلینڈ کے (32 ہزار 362) شائقین کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔
