تازہ تر ین

ہزاروں افراد کے اکاﺅنٹس منجمند, بڑی خبر نے ہلچل مچادی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیکٹا کی ہدایت پر مولانا مسعود اظہر سمیت 4 ہزار مشتبہ افراد کے بینک اکاو?نٹس منجمد کردیے۔ ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مولانا مسعود اظہر سمیت 4 ہزار سے زائد مشتبہ لوگوں کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ ان بینک اکاو¿نٹس میں موجود 35 کروڑ روپے کی رقم منجمد کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیکٹا نے فورتھ شیڈول میں شامل 5 ہزار 500 لوگوں کی معلومات سٹیٹ بینک اور نادرا کے ساتھ شیئر کی تھیں جن میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام بھی شامل ہے۔ جن افراد کے اکاو¿نٹس منجمد کیے گئے ان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں واضح رہے کہ حکومت اور پاک فوج میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، جس کے بعد شدت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجہ میں گزشتہ دنوں دو ہزار سے زائد افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے تھے، جو بعد میں دفاع پاکستان کونسل کے وفد کی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کے بعد بحال کردیئے گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain