تازہ تر ین

شکست خوردہ عناصر, ملک اور عوام سے دشمنی ہے

لاہور‘رائیونڈ (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انسداد ڈےنگی کی بعض ادوےات کی خرےداری مےں تاخےر اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دےا ہے اوران کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل مےں لانے اوراس ضمن مےں کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انسانی زندگےوں کا معاملہ ہو وہاں اےک سےکنڈ کی بھی تاخےر مجرمانہ غفلت ہوتی ہے جو کہ ہرگز برداشت نہےں ۔وہ اتوار کو وےڈےو لنک کے ذرےعے اےک اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔تےن گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس مےں چےئرمےن وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم نے رواں مالی سال کے دوران انسداد ڈےنگی کی بعض ادوےات کی بروقت خرےداری نہ کرنے کے حوالے سے اپنی انکوائری رپورٹ پےش کی۔وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر مےں انسداد ڈےنگی کےلئے جامع پالےسی پر عمل پےرا ہے۔انسداد ڈےنگی کی ادوےات کی خرےداری کےلئے وضع کردہ پروٹوکول بھی موجود ہے لےکن افسوس کی بات ہے کہ اس پروٹوکول پر عملدرآمد نہےں کےاگےا۔محکمہ کی جانب سے موثر نگرانی کا نظام موجود ہوتا تو ان ادوےات کی خرےداری کے عمل مےں تاخےر نہ ہوتی۔انہوںنے کہا کہ محکموں اوراداروں کو ازخود بروقت اقدامات کر کے فےصلے کرنا ہوں گے اوراپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فرائض ادا کرنے ہوںگے۔مشےر صحت خواجہ سلمان رفےق،چےف سےکرٹری،اےڈےشنل چےف سےکرٹری،چےئرمےن وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم،سےکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے سول سےکرٹریٹ سے اجلاس مےںشرکت کی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ےہاںجمعےت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور اورملکی سےاسی صورتحال پر تبادلہ خےال کیا گیا۔دونوں رہنماو¿ں نے اسلام آبادبند کرنے کے اعلان کو غےر جمہوری اور غےر آئےنی قراردےا۔مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان پاکستان اور 18کروڑ عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے ۔پاناما کےس عدالت عظمی مےں لےجانے کا اپوزےشن کامطالبہ تسلےم ہونے اورعدالت عظمی مےں سماعت شروع ہونے کے بعد سڑکوں پر مظاہرے کرنے کا کوئی سےاسی اور اخلاقی جوازباقی نہےں ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے والے تےزرفتارترقی کے سفر کو بند کرنا چاہتے ہےں ۔منفی سےاست کے علمبردارسی پےک کو بند کراکے 18 کروڑ عوام کی خوشےاں چھےننے کے درپے ہےں اوران شکست خوردہ عناصر کو نظر آرہا ہے کہ تےزرفتارترقےاقی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی رہی سہی سےاست بھی ختم ہوجائے گی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ اسلام آبا د بند کر کے انتشار کی سےاست کرنےوالے پھر تماشہ لگا کر پاکستان کی جگ ہنسائی چاہتے ہےں۔اس موقع پر وفاقی وزےر اکرم خان درانی اورجمعےت علمائے اسلام (ف) پنجاب کے امےر عتےق الرحمان بھی موجود تھے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ا تحصےل ہےڈ کوارٹر رائےونڈہسپتال کا بغےرپروٹوکول اچانک دورہ کےا۔وزےراعلیٰ صرف دوگاڑےوں مےں ہسپتال پہنچے ۔انہوںنے ہسپتال کے مختلف وارڈ زکامعائنہ کےا۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال مےں زےر علاج مرےضوں کی عےادت کی اوران سے ہسپتال مےں علاج معالجہ کی سہولےات کے بارے مےں درےافت کےا۔استقبالےہ پر عملہ موجود نہ ہونے پر وزےراعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کےا۔آپرےشن تھےٹر مےں آلات دھونے والے واش بےسن مےں گندگی اورصفائی کی ناقص صورتحال پر اےم اےس ہسپتال کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ کو خدا کا خوف ہونا چاہےے۔انہوںنے کہا کہ غرےب قوم کے خون پسےنے کی کمائی اس طرح ضائع کرنا شرمناک ہے ۔مےں قوم کے پےسے کو ضائع نہےں ہونے دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ مےں نے ہسپتالوں کو درست کرنے کا بےڑااٹھا لےا ہے ۔جب تک مرےضوں کو معےاری طبی سہولتےں نہےں ملےں گی تب تک چےن سے نہےں بےٹھوں گا۔مےں ہسپتالوں کے دورے کر کے خود صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال مےں فارمےسی اورسٹور بند ہونے کا بھی سخت نوٹس لےا اور کہا کہ نئے ہسپتال پر کروڑوں روپے خرچ کےے ہےںاور اس کا فائدہ عام مرےض کو ہونا چاہےے لےکن ےہاں صورتحال دےکھ کر بہت افسوس ہوا ہے۔ وزےراعلیٰ نے اےمرجنسی وارڈ کادورہ کےا اوروہاں گردوغبارکی موجودگی پرسخت برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے ہسپتال کے اےم اےس کوڈانٹا اورکہا کہ اگر آپ کے کسی عزےز کو علاج کےلئے ےہاں لاےاجائے تو کےا آپ اےسی گندگی مےں اس کاےہاں علاج کرانا چاہےں گے؟ اےک اور وارڈ کی دےوار پر اےئرکنڈےشنر کا پانی گر رہا تھاجس سے دےوار خراب ہورہی تھی۔وزےراعلیٰ نے اس صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو صاف ستھرا رکھنا اورےہاں کے صفائی کے نظام کو بہتربنانا ہسپتال کی انتظامےہ کی ذمہ داری ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ایک وبائی مرض ہے جو اعصابی نظام پر اثر انداز ہو کر مستقل معذوری کی شکل اختیار کر جا تا ہے لیکن بر وقت ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں کو اس موزی مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کےلئے بھر پورآگاہی مہم کامیابی سے چلا رہی ہے اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain