لاہور( ویب ڈیسک )عالمی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی تنزلی نے پاکستان کو پانچویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔عالمی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی تنزلی سے پاکستان کو پانچویں پوزیشن مل گئی ہے، انگلینڈکے ہاتھوں دونوں میچز میں شکست کے بعد کینگروز 102 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ گرین شرٹس اعشاریائی فرق کے ساتھ ایک قدم آگے نکل گئے ہیں۔اپنی پوزیشن واپس لینے کیلئے آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی 3 میچز میں سے کم از کم ایک جیتنا ہوگا، یاد رہے کہ کینگروز کو گزشتہ 15 میں سے 13 میچز میں شکست ہوئی ہے۔
