لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندر کے سٹار کرکٹر آغا سلطان نے کہا ہے کہ لاہور قلندر کی ناکامی کی وجہ ایک اچھے کمبی نیشن کا نہ ہونا ہے پی ایس ایل میں بڑے کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی کے پیچھے ایک اچھا کپتان اور ٹیم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر انٹرنیشنل کرکٹ کا آنا خوش آئند ہے ۔اگلے ایڈیشن کے 8میچزکاملک میں انعقاد کااعلان خوش آئند ہے۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے یادگار اننگز کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے کوشش کرتا ہوں پاکستان پی ایس ایل کا معیار اچھا ہے۔
