تازہ تر ین

سرفراز ورلڈ کپ 2019تک ٹیم کے کپتان رہیں گے

لاہور(سی پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنا بڑی کامیابی ہے ،ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہے ،سر فراز احمد ورلڈکپ 2019 تک پاکستان ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کیا۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت پر وہاں گئے تھے لیکن اس مرتبہ ٹیم کے ساتھ دورہ کچھ زیادہ طویل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کیا ہے ، سرفراز کے علاوہ ہماری ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی کپتانی کا اہل نظر نہیں آتا،،میرا پورا اعتماد سرفراز احمد پر ہی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کرکٹ گرانڈز کے بارے میں بھی پالیسی بنالی گئی ہے ،کرکٹ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ سٹیڈیم کی پچز پر کتنے میچز کھیلے جاسکتے ہیں، اگر پی سی بی کو گراﺅنڈ کی ضرورت ہے تو کسی کو بھی گراﺅنڈ نہیں ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائززکی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انتخابات اور پھر نئی حکومت آنے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین برقرار رہیں گے ، اس سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا کام پوری ایمانداری سے کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اعلی معیار کے ڈسپلن اور بہتر مستقبل کیلیے عزم کی بدولت ہم بہت جلد دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمار ہوں گے، ابھی کئی خامیاں ہوں گی جنھیں وقت اور تجربے کیساتھ دور کر لیں گے، پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہے۔

، میری کوششوں کا بالآخر اچھا نتیجہ سامنے آنے پر میڈیا میں تنقید بھی ختم ہوجائیگی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ معاہدہ ورلڈ کپ 2019 تک کا ہے۔ اس میں توسیع کا فیصلہ فریقین کو مل کر ہی کرنا ہوگا، میرے خیال میں غیرملکی کوچ بہترین کام کر رہے ہیں، معاون اسٹاف بھی اپنا کردار کر رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain