تازہ تر ین

مکی قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہشمند

لاہور(نیوزایجنسیاں)ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لیے کارکردگی میں عدم تسلسل سامنے آرہا ہے تاہم ٹیم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں سے 2 جیتنا اطمینان بخش کارکردگی ہے، تاہم ہمیں ایک ٹیم کے طور پر مزید محنت جاری رکھنا ہوگی۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا بہت مشکل ٹاسک ہے، چاہتا ہوں کہ مستقبل میں مجھے اور دیگر اسٹاف کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ اگر پی سی بی کی جانب سے کنٹریکٹ میں توسیع کا کہا گیا تو بخوشی یہ آفر قبول کر لوں گا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہیں آئندہ برس عالمی کپ کیلئے تیاری کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میگا ایونٹ تک تمام کرکٹرز مکمل تیار ہوں اور چونکہ بہترین ٹیم کے انتخاب کیلئے ان کے پاس وقت ہے لہٰذا اولین کوشش یہی ہے کہ اہم کھلاڑیوں کو تھکاوٹ اور انجریز سے بچایا جائے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ دنیا کے سخت ترین کاموں میں سے ایک ہے جس کا اندازہ ماضی کے کوچز اور ان کو درپیش مسائل پر نگاہ ڈال کر آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔قومی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ایک،ایک ٹیسٹ جیتنے پر اطمینان نہیں ہے کیونکہ انگلینڈ کیخلاف لارڈز کی طرح لیڈز میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز جیتنا چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ سے قبل اگر کوئی ایسے نتیجے کا کہتا تو شاید قابل قبول ہوتا لیکن لارڈز ٹیسٹ کی پرفارمنس کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے پر شدید مایوسی ہوئی تھی۔ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں اور گرین شرٹس کے روشن مستقبل سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ شاداب خان،حسن علی،فہیم اشرف اور فخر زمان کی صورت میں فتح گر کھلاڑی بھی سامنے آرہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain