تازہ تر ین

اس صدی کے طویل ترین ”سپر بلڈ مون“کا کھڑاک کس روز ہوگا خبر آگئی

چاند کے مختلف روپ دیکھنے کے شوقین تیار ہوجائیں، رواں ماہ 27 جولائی کو دنیا بھر میں اس صدی کے طویل ترین بلڈ مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے، لیکن اگر چاند کو مکمل گرہن لگ جائے اور وہ مخصوص زاویئے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل رنگ اختیار کرلے تو اسے ‘بلڈ مون’ کہا جاتا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ماہرین کے مطابق 27 جولائی کو نظر آنے والا بلڈمون 1گھنٹہ 43 منٹ تک جاری رہے گا جو ممکنہ طور پر رواں صدی میں اب تک کا سب سے طویل بلڈ مون ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain