لندن(ویب ڈیسک) کچھ باتیں ایسی ہیں جو کسی لڑکی سے پہلی ہی ملاقات میں کہہ دی جائیں تو وہ اس قدر بددل ہو جاتی ہے کہ دوسری ملاقات کی نوبت ہی نہیں آتی، وہ باتیں کون سی ہوتی ہیں؟ اب ویب سائٹ Whisperپر لڑکیوں نے خود ہی ایسی ایک بات بتادی ہے جو لڑکوں کو کبھی بھی پہلی ملاقات میں نہیں بتانی چاہیے۔ میل آن لائن کے مطابق ویب سائٹ پر ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”کچھ دن قبل میں ایک لڑکے سے ملنے گئی۔ یہ ہماری پہلی ملاقات تھی۔ جب ہم ہوٹل میں ملے تو اس نے مجھے بتایا کہ وہ طلاق یافتہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں۔ اس کی یہ بات سن کر میں وہاں سے بھاگ نکلی۔ میرے خیال میں کسی مرد کو پہلی ملاقات میں لڑکی کو یہ نہیں بتایا چاہیے کہ وہ مطلقہ اور بچوں والا ہے۔یہ بات مجھے ہی نہیں، لگ بھگ ہر لڑکی کو ناپسند آئے گی اور وہ ایسے مرد سے شاید دوسری ملاقات نہیں کرے گی۔“ویب سائٹ پر اس تھریڈ میں لڑکیاں کچھ ایسی باتیں بھی بتا رہی ہیں جو پہلی ملاقات میں لڑکیوں کو لڑکوں سے نہیں کہنی چاہئیں۔ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں بانجھ ہوں اور پہلی ملاقات میں جس مرد کو بھی میں نے یہ حقیقت بتائی وہ دوبارہ مجھ سے نہیں ملا۔ میرے خیال میں بانجھ عورتوں کو پہلی ملاقات میں یہ بات مردوں کو نہیں بتانی چاہیے۔“ ایک اور خاتون نے بتایا کہ ”میرا بیٹا آٹزم کا مریض ہے۔ میں نے ایک شخص کو پہلی ملاقات میں ہی اس کی بیماری کے متعلق بتایا تو اس نے مجھ سے رابطہ ہی منقطع کر دیا۔ اس سے میں اس نتیجے پر پہنچی کہ پہلی ملاقات میں ہمیں کسی کے سامنے اپنی کسی مجبوری یا تکلیف دہ صورتحال کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔“