تازہ تر ین

بم حملوں ، جلد بڑی کاروائی کا خطرہ …. حساس اداروں کا ریڈ الرٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) حساس اداروں کی جانب سے پولیس اور ایئر پورٹ حکام سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے دہشت گرد صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موجود ایئرپورٹس پر دہشت گردی کی کارروائی کر سکتے ہیں۔ دہشت گرد کارروائی کیلئے ریموٹ کنٹرول بم استعمال کرسکتے ہیں۔ حساس اداروں کی طرف سے پولیس، ایئرپورٹ حکام، سپیشل برانچ سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ دہشت گرد صوبائی دارالحکومت لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان سمیت ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد کارروائی کیلیے ٹائم بم استعمال کرسکتے ہیں۔ دہشت گرد ایئرپورٹ کے ساتھ پبلک مقامات، مساجد، امام بارگاہوں، بس اسٹینڈ اور دیگر پبلک مقامات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ حساس اداروں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ سمیت شہر کے اہم مقامات کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے۔ حساس ادارے کی اطلاع پر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تمام آر پی اوز‘ ڈی آئی جی آپریشن لاہور‘ سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کے تمام افسران کو آئی جی پنجاب کی طرف سے ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں پولیس افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ حکام اور اے ایس ایف کے ساتھ مل کر سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے اور ایئرپورٹ میں داخل ہونے و الے تمام افراد کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے حکم پر ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدراشرف نے ایس پی کینٹ سمیت دیگر ڈویژنل ایس پیز کو سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدراشرف کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے اہلکاروں کو بریف کیا گیا ہے۔ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک گاڑی کو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ کینٹ کے ایریا میں مختلف مقامات پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے اور ایئرپورٹ کے اطراف میں سرچ آپریشن کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
”را“ کے دہشت گرد


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain