تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی سیر یز،بھارت نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

لندن (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی۔تفصیلات کے مطابق روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگ کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 198رنز کا بڑا ہدف ایک اوور پہلے 19ویںاوور میں حاصل کر لیا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں جیسن رائے، بٹلر اور ہیلز کی شاندار بیٹنگ سے 198رنز کا پہاڑ جیسا ہد ف تشکیل دینے میں کامیاب ہوا۔اچھی بیٹنگ کر تے ہوئے جیسن رائے نے 31بالز پر 67رنز کی اننگ کھیلی۔بھارت کی طرف سے پانڈیا نے 38رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کاآغاز اچھا نہیں تھا شکھیر دھون صرف پانچ رن بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔اس کے بعد راہل ، کوہلی اور پانڈیا نے شرما کا ساتھ دیا جو کہ 100رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے ۔شرما 56با لو ںپر طوفانی اننگ کی مدد سے بھارت نے مطلوبہ ہدف 19اوور میں حاصل کر لیا۔اس پہلے یہ سیریز ایک ایک سے برابر تھی اس جیت کی بدولت بھا رت نے سیر یز اپنے نام کرلی۔بہترین بیٹنگ پر روہت شرما کو مین آف دی میچ دیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی میں شرما کی یہ تیسری سنچری تھی۔ اس کے بعد اب بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا جس کو ورلڈکپ سے پہلے دونوں ٹیموں کے لیے اہم قرار دیا جارہاہے۔دونوں ٹیموں ورلڈکپ سے پہلے اس سیریز کو اہمیت دے رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain