تازہ تر ین

میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانے کا واقعہ، میکسویل کی سرفراز سے معذرت

ہرارے (ویب ڈیسک) چند ماہ قبل جب آسٹریلیا کے کھلاڑی جنوبی افریقا میں بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں پکڑے گئے تو کپتان اسٹیون اسمتھ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچ روتے ہوئے میڈیا پر معافی مانگتے رہے لیکن اس واقعے سے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے سبق نہیں سیکھا حالانکہ دنیا بھر میں ان کی ساکھ پر برا اثر پڑا۔تازہ واقعے میں میکس ویل نے حرکت کی اور پھر انہیں ندامت اٹھانا پڑی۔آسٹریلوی کرکٹر دنیا بھر میں اپنے سخت گیر اور بدتمیزی کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں ایسے ہی ایک واقعے میں آسٹریلیا کے گلین میکس ویل سے شکست برداشت نہیں ہوئی اور وہ اخلاقیات کی تمام حدود پار کر گئے۔واقعے کے 24 گھنٹے بعد میکس ویل کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ سرفراز احمد سے بدتمیزی کرنے پر گلین میکس ویل نے ندامت کا اظہار کیا اور ان سے معافی مانگ لی جس کے بعد تلخ واقعے کا اختتام ہوگیا۔تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میکس ویل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور خود چل کر سرفراز احمد کے پاس گئے ان سے اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔اتوار کی شام ہرارے میں جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو تین قومی فائنل میں چھ وکٹ سے شکست دی تو پاکستانی کپتان سرفراز احمد خوشی سے شرسار جذباتی ہوکر میدان میں داخل ہوگئے۔وہ دیوانہ وار اپنے بیٹسمینوں شعیب ملک اور آصف علی سے مل رہے تھے اور ان کی خوشی دیدانی تھی لیکن یہ وہ لمحہ تھا جب آسٹریلیا کے بیٹسمین گلین میکس ویل کو سرفراز احمد کی یہ ادا پسند نہیں آئی۔انہوں نے سب سے پہلے سرفراز احمد کو گالیاں دیں پھر ان سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔میکس ویل نے یہ بھی کہا کہ تمہارا کوئی کھلاڑی گراو¿نڈ میں تم سے پہلے نہیں آیا۔ابتداءمیں سرفراز احمد نے ان کی نازیبا گفتگو کو نظر انداز کرتے رہے تاہم بعد میں وہ بھی غصے سے بے قابو ہوگئے اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ میکس ویل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹر پر شدید تنقید ہوئی جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور ٹیم انتظامیہ نے میکس ویل کو معافی مانگے کے لئے کہا۔پیر کی شام کو جب پاکستانی ٹیم ہرارے سے بولاوایو روانہ ہونے والی تھی اور اسی وقت آسٹریلوی ٹیم وطن جانے کے لئے ایئر پورٹ جارہی تھی۔میکس ویل ہوٹل کی لابی میں سرفراز احمد کے پاس آئے اور اپنے نامناسب رویے پر معذرت کی اس طرح اس کہانی کا خاتمہ خوشگوار ماحول میں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق میکس ویل شرمندہ تھے اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے وہ حواس باختہ لگ رہے تھے۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مسلسل نویں سیریز جیتی۔اس کامیابی کی خوشی میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھاگتے ہوئے گراﺅنڈ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود پاکستانی اور آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے لگے۔اس دوران جب سرفراز احمد نے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی جانب ہاتھ بڑھایا تو بظاہر ایسا لگا جیسے میکسویل نے جان بوجھ کر ان سے ہاتھ نہیں ملایا اور صرف شعیب ملک اور وہیں موجود امپائر سے ہاتھ ملانے کے بعد چل دیے۔بعد میں اس واقع پر بعض میڈیا رپورٹس میں کہا جانے لگا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ کے دوران الفاظ کا تبادلہ ہوا تھا لہٰذا ہاتھ نہ ملانے کی یہی وجہ ہو سکتی ہے۔حیران کن طور پر گراو¿نڈ میں گالی گلوچ ہورہی تھی لیکن فیلڈ امپائروں اور میچ ریفری جیف کرو نے اس واقعے کو نظر انداز کیا۔سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اب گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پر ہی پاکستان ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی اور کہا کہ فخر زمان اور شعیب ملک نے گزشتہ روز شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔میکس ویل نے کہا کہ جان بوجھ کر سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کی بات درست نہیں ہے، میں سرفراز احمد کو دیکھ ہی نہیں سکا تھا، اب میں ہوٹل میں انتظار کررہا ہوں تاکہ سرفراز احمد سے ہاتھ ملاو?ں اور ان کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دوں۔آل راﺅنڈر نے ٹوئٹر پر نا صرف پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی بلکہ اس معاملے کی بھی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جان بوجھ کر ہاتھ ملانے کی بات درست نہیں، میں سرفراز احمد کو دیکھ ہی نہیں سکا تھا، اب میں ہوٹل میں انتظار کر رہا ہوں تاکہ سرفراز احمد سے ہاتھ ملاﺅں اور ان کی ٹیم کو بھی کامیابی پر مبارکباد دوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain