تازہ تر ین

تھانوں کو خصوصی ہدایات جاری ، آج رات سے گرفتاریاں شروع …. ریلوے سٹیشنوں ، لاری اڈوں کی نگرانی

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں آج رات سے شروع ہونگی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پہلے گرفتاریوں کا سلسلہ 26 اکتوبر سے شروع کیا جانا تھا مگر اب یہ سلسلہ 27 اور 28 اکتوبر کی رات سے شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام تھانوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پولیس کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریلوے سٹیشن اور لاری اڈا پر نظر رکھی جائے ،بکنگ عملہ کو کہا گیا ہے کہ اگر کوئی زیادہ ٹکٹیں بک کرائے تو اس کی فوری اطلاع دی جائے تا کہ چیک کیا جائے کہ وہ دھرنے میں شرکت کیلئے تو نہیں جا رہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے وہ کارکن جو مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں ان کی ایف آ ئی آرز کی کاپیاں تھانوں میں بھیج دی گئی ہیں تا کہ جب ان کو پکڑا جائے تو پہلے سے درج مقدمات میں ان کی گرفتاری ڈا ل کر جیل بھیج دیا جائے۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور (خصوصی رپورٹ) دھرنا انتظامات کیلئے راولپنڈی ڈویژن میں کنٹینروں، ٹرکوں اور ٹرالروں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے، 300 سے زائد پکڑ لئے گئے جبکہ سابقہ مدمات میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماو¿ں سمیت سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے تحت اسلام آباد پولیس نے تمام مقدمات میں ملوث ملزموں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کردیں، نیو ٹاو¿ن تھانہ کے باہر پکڑے گئے کنٹینروں کے ڈرائیوروں نے احتجاج کیا، راولپنڈی کی جانب ہیوی ٹریفک نے رخ کرنا بند کردیا منڈیوں میں مال کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، معتبر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں اور اتحجاجی دھرنے کو روکنے کیلئے ابتدائی طور پر وفاقی پولیس سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کی گرفتاری عدم گرفتاری اور اب تک اشتہاریوں کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے جس کے بعد عدم گرفتار اور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے دھرنے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے حوالے سے بھی پولیس آئندہ دنوں میں پالیسی کے تحت اقدام کرے گی۔ اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس سے دھرنے کے شرکاءکو منتشر کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا جدید واٹر کینن بھی مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے واٹر کینن کا عملہ بھی اسلام آباد جائے گا جو خود واٹر کینن کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے استعمال کرے گا۔ دھرنے سے نمٹنے کیلئے ایف سی کے 500 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ پنجاب سمیت سندھ حکومت سے بھی بکتر بند گاڑیاں مانگ لی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق اسالم آباد پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 4 بکتر بند گاڑیاں دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے لیکن یہ تعداد بہت کم ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تعداد میں گاڑیاں درکار ہیں اس لیے پنجاب حکومت اور سندھ حکومت سے قیدیوں والی 40 ویگنیں اور 18 بکتر بند گاڑیاں منگوا کر پولیس کو دی جائیں۔ تحریک انصاف نے اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی کو فائنل شکل دے دی ہے۔ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے 9 مقامامت کے بجائے 16 مقامات پر احتجاج کیلئے چار چار گروپوں کو ڈیوٹیاں دے دی گئی ہیں ایک گروپ کی گرفتاری کے بعد دوسرا اس کے بعد تیسرا اور پھر چوتھا گروپ احتجاج کرے گا اور سب کی ٹائمنگ علیحدہ علیحدہ ہوگی۔ بھارہ کہو، پنڈبگوال، تعمیر چوک اور چہرہ تارا میری راول ڈیم چوک میلوڈی، ستارہ مارکیٹ جی 8،جی 9، جی 10 جی 11، جعفر چوک، آئی 8،آئی 9، آئی 10میں احتجاج کیا جائیگا جبکہ ان کے علاوہ پشاور چوک جہاں سے اسلام آباد کے اندر راستہ جاتا ہے، مری روڈ اور آبپارہ مارکیٹ پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل لاہور، اڈیالہ جیل راولپنڈی، کیمپ جیل لاہور، فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل، گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ جیل، گوجر خان ڈسٹرکٹ جیل، ملتان ڈسٹرکٹ جیل، ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جیلوں میں دو دو بیرکوں کو خالی کروانے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain