تازہ تر ین

پاکستان اور زمبابوے آج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہونگے

بلاویو(آئی این پی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کیسیریز کا دوسرا میچ (آج)پیر کو بلاویو میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سوا 12بجے شروع ہو گا۔پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 201رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، جس کے بعد سرفراز احمد اینڈ کمپنی نے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے خواب دیکھنے شروع کر دیئے ہیں۔ پاکستان ٹیم نے دوسرے میچ کےلئے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے، ون ڈے سیریز جیت کر ہی وطن واپس آئیں گے۔سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز اور پہلے ون ڈے میں شاندار فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال مزید بلند ہو گیا ہے، گرین شرٹس کے کھلاڑی دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر جوش ہیں تو دوسری جانب میزبان ٹیم متواتر شکستوں کے داغ دھونے کی خواہاں ہے، توقع ہے کہ وہ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 18 جولائی، چوتھا ون ڈے 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 22 جولائی کو کھیلے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain