تازہ تر ین

کیا آپ کو اس تصویر میں کوئی دوشیزہ منہ دوسری طرف کر کے افسردہ نظر آرہی ہے ؟

ؒٓلاہور( ویب ڈیسک )کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک خاتون کہاں چھپی ہے۔جی ہاں اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ خزاں زدہ کسی مقام کی تصویر ہے جس میں ایک خاتون موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔اس خاتون نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟یہ بھی پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس خاتون کا اوپری دھڑ تو خاکستری رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے جبکہ زیریں حصہ خزاں زدہ پتوں سے مزئین ہے۔اس تصویر کو ایک جرمن آرٹسٹ جورگ ڈسٹروالڈ نے تیار کیا تھا۔اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain