پیرس(ویب ڈیسک)دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ایئرپورٹس پر زندگی کا ہر رنگ دیکھا جاسکتا ہے اور یہاں ہر گھنٹے بہت دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں۔ذیل کی تصاویر اپنی زبان خود بولتی دکھائی دیتی ہیں جنہیں دنیا بھر میں مسافروں نے بروقت عکس بند کرلیا ہے۔ ان میں سے کئی تصاویر اتنی مضحکہ خیز ہیں کہ انہیں دیکھتے ہی چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔مصروف ایئرپورٹ کی سرگرمیاں بہت تھکا دینے والی ہوتی ہیں، بالخصوص سیکیورٹی سے گزرتے وقت مسافر زیادہ گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں اور اسی دوران ان سے عجیب و غریب حرکات سرزد ہوتی ہیں۔ذیل میں چند ایسی ہی حرکات موجود ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ گھبراہٹ میں کیا کچھ کر گزرتے ہیں