تازہ تر ین

ٹوائلٹ ، میز کرسیوں پر سونے کا کام ،روسی صدر کے طیارے بارے دلچسپ انکشافات

ماسکو(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی طیارے ”یو ایس ائیرفورس ون“ کا چرچہ آپ نے بہت سنا ہوگا۔ اس جہاز کے اندر فراہم کی گئی حیرتناک سہولتوں اور اس کی جدید ترین ٹیکنالوجی نے کئی سال سے دنیا میں دھوم مچارکھی ہے۔ اگر آپ بھی امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے بہت متاثر ہیں تو اس کے مقابلے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خصوصی طیارے پر بھی ایک نظر ڈال لیجئے۔ غالب امکان ہے کہ آپ امریکی صدر کے طیارے کے بارے میں سنی ہوئی سب کہانیاں بھول ہی جائیں گے۔میل آن لائن کے مطابق روسی صدر کے خصوصی طیارے میں سونے کی پرت سے مزین ٹوائلٹ کی بات ہو، ان کے کنگ سائز بیڈ کی یا مکمل سہولیات سے لیس جم کی، اس ہوائی جہاز کی ہر بات ہی نرالی ہے۔ فن لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی تازہ ترین ملاقات کیلئے روسی صدر اپنے اسی خصوصی ہوائی جہاز میں دارالحکومت ہیلسنکی کے ائیرپورٹ پر اترے تھے۔اس خصوصی طیارے کی مالیت 50کروڑ ڈالر (تقریباً 65 ارب پاکستانی روپے) ہے۔ اگرچہ اس کے مقابلے میں امریکی صدر کے خصوصی طیارے کی مالیت ایک ارب ڈالر بتائی جاتی ہے، مگر روسی صدر کے طیارے کے اندر کے مناظر ایسے حیرتناک ہیں کہ امریکی صدر کا طیارہ اس کے سامنے کچھ بھی نظر نہیں آتا۔مثال کے طور پر ان کے طیارے کے اندر بنائے گئے انتہائی خوبصورت ٹوائلٹ کو ہی دیکھ لیجئے۔ شاید ہی دنیا کے کسی مہنگے ترین ہوٹل میں بھی ایسا خوبصورت ٹوائلٹ ہو۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain