لاہور( ویب ڈیسک ) سام سنگ کا سب سے حیران کن اسمارٹ فون گلیکسی ایکس رواں سال کے آخر تک متعارف کرادیا جالاہئے گا۔یہ فون جس کا کوڈ نام ونر رکھا گیا ہے، 7 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جو کہ لچکدار اسکرین کی بدولت فولڈ ہوکر ایک بٹوے جتنا ہوجائے گا۔اس ڈیوائس میں ایک چھوٹا ڈسپلے بھی فرنٹ پر ہوگا جو کہ فون فولڈ ہونے پر نظر آئے گا۔اس فون کی قیمت 15 سو ڈالرز (دو لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ابھی سام سنگ کا سب سے مہنگا فون گلیکسی نوٹ 8 ہے جس کی قیمت 960 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے