لاہو ر (ویب ڈیسک)سیب کا موسم تقریباً سارا سال رہتا ہے لیکن آپ جتنا سرخ سیبوں کو بازار میں دیکھتے ہوں گے اس سے بہت کم نظر سبز یعنی ہرے سیبوں پر پڑتی ہوگی۔سبز سیب اتنے ہی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جتنے کے سرخ، بس فرق یہ ہے کہ ان کا مزہ تھوڑا سا مختلف ہوتا، جیسے یہ سیب کھانے میں ذرا سے کھٹے میٹھے زیادہ ہوتے ہیں۔تاہم سبز سیب کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں، یعنی اچھی صحت اور خوبصورتی کے لیے یہ پھل کافی بہترین مانا جاتا ہے۔ان میں فائبر، منرلز اور وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔