تازہ تر ین

امیرپلیئرز کی دوڑمیں میسی رونالڈوسے آگے نکل گئے

نیویارک(آئی این پی)دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں لیونل میسی نے ایک مرتبہ پھرکرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس فہرست میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سر فہرست ہیں۔امریکی جریدے کی فہرست کے مطابق 2018 میں آمدنی کے اعتبار سے ابتدائی 10امیر ترین کھلاڑیوں میں 207ملین پونڈ کے ساتھ فلائڈ مے ویدر پہلے اور لیونل میسی دوسرے نمبر پر ہیں لیکن دونوں کے اثاثوں میں123ملین پونڈ کا فرق ہے اور میسی کے اثاثے 83.81ملین پونڈ ہیں۔رونالڈو تیسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے اس سال 81.54ملین پونڈ کمائے ہیں۔ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا 7واں نمبر ہے اور ان کی آمدنی 58.29ملین پونڈ رہی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain