تازہ تر ین

قیامت کی نشانی ؟کیا نظام فطرت اپنے ہاتھ میں لینا عقلمندی ؟کُتے کی کلوننگ کاپی سے 49مزید پیدا ہو گئے

سیﺅل(ویب ڈیسک)دنیا میں سب سے زیادہ کلوننگ شدہ کتے ’مریکل ملی‘ کو 49 کلون کاپی بننے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔جنوبی کوریا کے متنازع ریسرچ ادارے سوآم بائیوٹیک 2006ءسے کتوں کی کلوننگ کر رہا ہے تاہم گزشتہ برس اگست سے اس ادارے نے مخصوص نسل کے 6 سالہ کتے ’مریکل ملی‘ کی کلوننگ کر کے اس جیسے 49 کلون کتے بنالیے ہیں۔شکل و صورت اور جسامت میں ایک جیسے دکھائی دینے والے یہ کلون کتے ’مریکل ملی‘ کی کاربن کاپی لگتے ہیں۔ ابتدا میں مریکل ملی کی 10 کلون کاپی کا ارادہ تھا تاہم یہ تعداد اب بڑھتے بڑھتے 49 تک جاپہنچی ہے۔تاہم سائنس دانوں نے اس عمل کو فطرت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور مکمل معلومات، جامع کیس ہسٹری اور محفوظ ترین احتیاطی اقدامات کے بغیر کلوننگ کو کرہ ارض اور نسل انسانی کے لیے تباہ کن عمل کہا ہے۔سائنس دانوں نے تنبیہ کی ہے کہ کلوننگ کا عمل نہایت ضرورت پڑنے پر اور ایک خاص تعداد تک کیا جانا تو محفوظ ہوسکتا ہے لیکن اس ٹیکنالوجی کا بے تحاشا اور بے دریغ استعمال نقصان دہ ثابت ہوگا۔ نظام فطرت کو اپنے ہاتھ میں لینا عقل مندی نہیں۔واضح رہے کہ 1996ءمیں سب سے پہلے کلون ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا گیا تھا جس میں ایک بھیڑ کی کلوننگ کی گئی تھی اور کلون شدہ بھیڑ کو ’ڈولی‘ کا نام دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain