اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کے عظیم باو¿لر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انکا ووٹ عمران خان کیلئے ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پیغام دیا کہ 1992میں عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا، عمران خان کی سربراہی میں پاکستان ایک عظیم جمہوری ملک بن سکتاہے، عمران خان کے قومی خدمت کے جذبے کی قدر کرتا ہوں، وہ پاکستان کے عوام ے خواب پورے کرنے اور ملک میں مثبت تبدیلی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
