تازہ تر ین

گرین شرٹس نے وائٹ واش پر نظریں جمالیں، پانچواں ون ڈے آج ہوگا

بولاوائیو (ویب ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔بولاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے مدمقابل ہوں گی اور گرین شرٹس کو سیریز میں پہلے ہی 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔وائٹ واش سے بچنے کے لیے میزبان ٹیم کو میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو رواں سال سیریز جیتنے سمیت کسی بھی ٹیم کو وائٹ واش کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوگا۔ایک روزہ سیریز میں محمد نواز کو اب تک موقع نہیں دیا گیا اس لیے آج کھیلے جانے والے میچ میں محمد نواز اور محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain