Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • عمان مین الفحل ٹرمینل نے دھماکے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا
    • پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت
    • بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور کی 14سیٹیں جیتیں گے : سعد رفیق، دیوانے کا خواب ہے : علیم خان

    By Daily Khabrainجولائی 22, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اے این این) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گالیوں اورسازشوں کے باوجود پنجاب میں(ن)لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا،نوازشریف اوران کی صاحبزادی کے ساتھ جورویہ رکھا گیا ہے اس نے (ن)لیگ کے کارکنوں کومزید غیرمتزلزل بنا دیا ہے، عمران خان بنیادی طور پر سیاست دان نہیں ہیں۔لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ انتخابی مہم اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انتخابی مہم میں ہمیں شکایات کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا، عوام نظریاتی بنیادوں پرووٹ ڈالنے کیلئے تیارہیں، زہریلے پراپیگنڈے اورسازشوں کے باوجود لاہور اورپنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک توڑا نہیں جا سکا۔ نوازشریف اوران کی صاحبزادی کے ساتھ جورویہ رکھا گیا ہے اس نے (ن)لیگ کے کارکنوں کومزید غیرمتزلزل بنا دیا ہے، ہم لاہور سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشتیں جیتیں گے۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بنیادی طور پر سیاست دان نہیں ہیں، ایک ہی رات میں 30،30 ہزار بینرلگا ئے جا رہے ہیں ،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس لے۔ پی ٹی آئی والے اپنے جلسوں کیلئے ادھر ادھر سے لوگ اکٹھے کررہے ہیں، بسیں اور دیگیں بھیج کر بھی پی ٹی آئی کارکن اکٹھے نہیں ہورہے، گالی کی سیاست کچھ نہیں دیتی، گالیوں اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں (ن) لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا۔ پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان خواجہ سعدرفیق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ الیکشن جیتے توغیرمتنازعہ،ہارجائے تومتنازعہ ہوتاہے،لاہور سے 14 سیٹیں جیتناایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ نہیں۔انہوںنے کہا کہ آپ نے سرکاری زمینوں پرقبضے اورپیراگون سٹی کاحساب دیناہے اب آپ کے پاس انتظامی مشینری نہیں اورنہ ہی وفاقی وصوبائی حکومت ہے،اب آپ بیساکھیوں کے بغیرالیکشن لڑیں گے، الیکشن بغیرانتظامیہ کے لڑناپڑے گااس لیے اوسان خطاہیں۔پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کامزید کہنا تھا کہ(ن)لیگ کی سیاسی حالت 2002 سے بھی بری ہے، ن لیگ الیکشن جیتے توغیرمتنازعہ،ہارجائے تومتنازعہ ہوتاہے،لاہور سے 14 سیٹیں جیتناایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ نہیں۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ این اے 131سے عمران خا ن کو شکست دیں گے اور مسلم لیگ(ن)لاہور کی تمام نشستوں سے کامیاب ہو گی ۔

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    تازہ ترین

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.