تازہ تر ین

دو موئی بچوں کی پیدائش والدین بے بسی کی تصویر ،تصاویر دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

جکارتا:(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں دو چہروں والے بچے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جو حال ہی میں پیدا ہوا ہے۔یہ بچہ انڈونیشیا کے ایک شہر باٹم میں پیدا ہوا ہے جس کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ پیوست جڑواں (کنجوئنڈ ٹوئنز) کی ایک مثال ہے جس میں دو ماہ کے گیلانگ اندیکا کے ساتھ دوسرے جڑواں کا جسم پوری طرح نہ بن سکا اور یوں ایک سر پر ایک کی بجائے دو چہرے بن گئے۔تاہم اس کیفیت سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسرا بچہ مکمل طور پر نمو نہ ہوا اور اس کا سر اور دماغ ایک بچے کے جسم کا حصہ بن گیا ہے۔ اس لحاظ سے گیلانگ کے دوچہرے اور دو دماغ ہیں۔ اس کیفیت سے بچے کے دماغ میں مائع بھررہا ہے جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ کیفیت بچے کے والدین کے لیے بے بسی کی وجہ بنی ہوئی ہے کیونکہ وہ اس کا علاج کرانے سے قاصر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain