تازہ تر ین

بد بخت ”بابے“نے عورتوں کی بجائے درجنوں نوجوانوںکی زندگیوںکو روگ لگا دیا شرمناک کرتوت سامنے آگئے

اورنگ آباد(ویب ڈیسک) جعلی پیروں اور فراڈئیے عاملوں کی ہوس کا نشانہ بننے والی خواتین کی خبریں تو آئے روز سامنے آتی ہیں لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ان شعبدہ بازوں کے پاس جانے والے مرد اپنی عزت بچا کر واپس آتے ہیں تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ یہ ضرور ممکن ہے کہ عزت لٹوانے والے مرد شرم کے مارے کبھی سامنے نا آتے ہوں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ جعلی پیر مردوں کو بھی کچھ کم نشانہ نہیں بنا رہے۔ اگر آپ کو یقین نا آئے تو بھارت میں پکڑے جانے والے اس جعلی بابے کے کرتوت ضرور جان لیجئے جو گزشتہ 10 سال سے اپنے پاس آنے والے نوجوانوں کی عزت لوٹ رہا تھا۔ آصف نوری نامی یہ بدبخت شخص لڑکوں میں خاص دلچسپی رکھتا تھا اور اسی لئے اس کے چیلوں نے یہ مشہور کر رکھا تھا کہ اس کے پاس آنے والے نوجوانوں کبھی مایوس نہیں لوٹتے۔ بڑی تعداد میں نوجوان لڑکے عشق و محبت کے معاملات میں من کی مراد پانے کے لئے اس کے پاس آتے تھے لیکن عزت گنوا کر خاموشی سے واپس جانے پر مجبور ہو جاتے تھے۔اس شیطان صفت شخص کے کرتوتوں کی خبر پولیس کو ملی تو اس کے خلاف ایک خفیہ آپریشن کیا گیا۔ تحقیق کے دوران پتا چلا کہ یہ اپنے پا س آنے والے نوجوانوں کو عملیات کے بہانے ایک الگ کمرے میں لے جاتا تھا جہاں انہیں ایک نشہ آور مشروب پلا کر ان کی عصمت دری کرتا تھا۔ اکثر اوقات اس کے خاص چیلے بھی اس بے حیائی میں حصہ دار ہوتے تھے اور اس بھیانک فعل کی ویڈیو بھی بنا لی جاتی تھی۔ بہت سے نوجوان ایسے تھے جنہیں ان کی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا گیا اور بار بار ان کی عصمت دری کی گئی۔ اس شیطان کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کی اصل تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی اندازہ قائم نہیں کیا جا سکا۔ بدبخت ملزم اب پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain