تازہ تر ین

فخر مستقبل میں بھی اچھا پرفارم کرنے کیلئے پرعزم

کراچی(یو این پی)زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں ریکارڈز کے ڈھیر لگانے والے پاکستانی اوپننگ بیٹسمین فخر زمان مستقبل میں بھی بہترین بیٹنگ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے دورے کا لطف بالکل اسی طرح حاصل کیا جیسے کہ دو سال پہلے پاکستان اے ٹیم کی جانب سے اٹھایا تھا۔ پاکستان کی جانب سے اولین ون ڈے ڈبل سنچری کے خالق بیٹسمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ سعید انور کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں لیکن اب انہیں اس بات کا یقین ہو گیا ہے کہ اگر محنت کی جائے تو اس کا بہترین صلہ ضرور ملتا ہے۔ بائیں ہاتھ کے جارحانہ بیٹسمین کے مطابق پانچویں ون ڈے میں سنچری سے محرومی کا انہیں افسوس ہوا لیکن انہوں نے اپنی بیٹنگ سے بھرپور لطف اٹھایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain