تازہ تر ین

آپ سانس کی بد بو سے نجات حاصل کر نا چاہتے ہیں تو لا زمی یہ خبر پڑھیں

کیا آپ کو اکثر سانس میں بو کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اس کی کئی وجوہات اور عناصر ہوسکتے ہیں اور آپ کی کچھ غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں۔تو اگر آپ کو اکثر اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو پریشان مت ہوں، درحقیقت اس کا بہت آسان اور بہترین علاج موجود ہے، مگر اکثر افراد اس پر توجہ تک نہیں دیتے۔جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ادرک جسمانی وزن میں کمی سمیت متعدد فوائد کی حامل ثابت ہوتی ہے مگر اس کا ایک اور فائدہ لوگوں کو معلوم نہیں اور وہ ہے سانس کی بو سے نجات۔ادرک میں موجود ایک کمپاﺅنڈ سکس gingerol اس مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ کملاﺅنڈ تھوک میں موجود انزائمے متحرک کرتا ہے جو کہ سانس میں بو کا باعث بننے والے عناصر کی روک تھام کرتے ہیں۔ادرک کھانے سے تھوک میں sulfhydryl آکسائیڈ کی سطح 16 گنا محض چند سیکنڈ میں بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں سانس میں بو سے نجات ملتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ادرک کھانے سے سانس کی بو کم ہونے لگتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہوئے۔اس سے قبل امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ عام طور پر سانس میں بو جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کی علامت ہوتی ہے۔ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر ایڈا ایس کوپر کے مطابق اس غلط فہمی میں مت رہیں کہ وزانہ چار بار ما?تھ واش کا استعمال کرنا سانس کی بو کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain