تازہ تر ین

ویتنام کے ’گولڈن برج‘ نے سب کے دل موہ لیے

دانانگ(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں متعدد ایسی عمارات اور مقامات ہیں، جو اپنے منفرد فن تعمیر کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتے ہیں اور اب ان میں ’گولڈن برج‘ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ویتنام کے شہر دانانگ میں منفرد اسٹرکچر اور مہارت کے حامل دیو ہیکل 150 میٹر طویل ‘گولڈن برج’ کا افتتاح رواں برس جون میں کیا گیا تھا۔گولڈن برج بانا پہاڑی پر بنایا گیا ہے، جو اپنے شاندار اور انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے نہ صرف ویتنام بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔منفرد نوعیت کے پُل اس کی خاص بات دیوہیکل ہاتھوں سے گزرنا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے پُل کو کسی نے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے اور لوگ اس پر چل رہے ہیں۔سیاح ہاتھوں پر بنے اس طویل پُل کی سیر کے لیے دھڑا دھڑ ویتنام کا رُخ کر رہے ہیں اور وہاں کے دلچسپ مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ گولڈن برج پر موجودگی سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انسان بادل پر موجود ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain