سری نگر( ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مبینہ مقابلے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نوجوانوں کو شوپیاں کے گاو¿ں کلورا میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔دوسری جانب بھارت مخالف مظاہرے کے دوران فورسز سے جھڑپ میں 20 کشمیری شہری زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ اسپتال ذرائع کے مطابق 20 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا، جن میں سے 5 کو خصوصی طبی امداد کے لیے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی فوج کے مظالم: گزشتہ ماہ 21 کشمیری شہید کردیئے اسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک کو کندھے پر گولی لگی جبکہ دیگر 4 پیلٹ گن کا نشانہ بنے۔قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں موبائل فون سروس بھی بند کر رکھی ہے۔گزشتہ روز بھی ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو محاصرے کے دوران شہید کردیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کو زخمی کیا، جن پر پیلٹ،گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔