تازہ تر ین

کتوں کو بھی جوتے پہنائیں: سوئس پولیس

سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک )اطلاعات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ کی پولیس نے کتوں کے مالکوں سے کہا ہے کہ وہ شدید گرم موسم کے باعث اپنے کتوں کے پنجوں کو محفوظ رکھنے کے لیے انھیں جوتے پہنائیں۔سرکاری براڈکاسٹر ایس آر ایف کے مطابق زیورخ میں پولیس نے ’ہاٹ ڈاگ کیمپین‘ شروع کی ہے اور وہ کتوں کے مالکان کو بتا رہے ہیں کہ وہ کیسے اپنے جانوروں کو اس گرم موسم میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ان مالکان کو بتایا گیا ہے کہ اس موسم میں ان جانوروں کے لیے سڑکوں پر گھومنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔
سوئس انفو نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں حالیہ ہیٹ ویو کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ میں سنہ 1864 کے بعد سب سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں اس وقت درج حرارت 30 سیلسیئس تک پہنچ گیا ہے۔یورپ شدید ترین گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا خدشہ کینیڈا میں شدید گرمی، ہیٹ ویو سے 33 افراد ہلاک زیورخ پولیس کے ترجمان مائیکل والکر کے مطابق زمین پر چلتے ہوئے 30 ڈگری 50 سے 55 ڈگری کے برابر محسوس ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے کتوں کو کافی تکلیف ہو سکتی ہے۔سوئٹزر لینڈتصویر کے کاپی رائٹSTADTPOLIZEI ZÜRICH
انھوں ایس آر ایف کو بتایا: ’جب کتا گرم تپتی سڑک پر چلتا ہے تو وہ اس کے پیر جل سکتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے انسان اگر ننگے پیر چلے۔‘زیورخ سٹی پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ اپنے کتوں کو گھر سے باہر لے جانے سے قبل اس بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ زمین بہت زیادہ گرم تو نہیں۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پالتو جانوروں کے مالکان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو گرم گاڑیوں میں چھوڑ کر نہ جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے لیے پینے کا پانی وافر مقدار میں موجود ہو۔فیس بک صفحے پر ان کی جانب سے لکھا گیا: ’کیا باہر بہت گرمی ہے؟ تو پھر ان راستوں یا سڑکوں پر نہ جائیں جہاں دھوپ زیادہ ہے، اپنے بڑے کتوں کو ’جوتے‘ پہنائیں اور چھوٹوں کو گود میں اٹھائیں۔‘

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain