تازہ تر ین

ڈنمارک کے قبرستان کی پھول گلی ہمیں کیا پیغام دیتی ہے؟

ڈنمارک( ویب ڈیسک )اسکینڈے نیویا کے علاقوں میں ا±داس اور اندھیری سردیوں کے بعد چیری کے پھولوں سے بہار کی آمد کا سہرا لکھا جاتا ہے، اس کے بعد خوبانی، آڑو، آلوبخارہ، سیب اور ناشپاتی جیسے پھلوں پر پھولوں کے ایک خوبصورت سلسلے کا آغاز ہوجاتا ہے۔ میری شریکِ حیات چند ماہ پہلے پاکستان سے یورپ آئیں تو انہوں نے چیری بلاسم دیکھنے کی آرزو کی۔21 اور 22 اپریل کو ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں واقع بس پی بیا نامی قبرستان میں چیری کے پھولوں پر بہار دیکھنے کی تقریب منائی جا رہی تھی۔ ان پھولوں کو دیکھنے کا یہ ایک زبردست موقع تھا لیکن اس دن میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں تھا اور واپسی کے بعد اگلے 2 دن موسم ابرِ آلود تھا۔ محکمہ موسمیات نے آج کے دن بھی ملے جلے موسم کی پیش گوئی کی تھی، لیکن آج جانا بہت ضروری تھا کیونکہ جتنی تاخیر ہوگی، پھولوں کے رنگ اتنے ہی پھیکے پڑتے جائیں گے اور پتوں کے نکلنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔21 اور 22 اپریل کو ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں واقع قبرستان میں چیری کے پھولوں پر بہار دیکھنے کی تقریب منائی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain