تازہ تر ین

دو شیزہ کا خونخوار مگر مچھ کے ساتھ گریجو ایشن کی خوشی کا انداز منانا کیسا رہا

ٹیکساس(ویب ڈیسک)امریکی طالبہ نے گریجویشن کی خوشی منانے کا نرالا انداز اپناتے ہوئے خونخوار مگرمچھ کے ساتھ تصاویر بنوا کر سب کو حیران کردیا۔گریجویشن کرنا ہر طالب علم کا وہ خواب ہوتا ہے جس کے پورا ہوتے ہی وہ خوشیاں منانے کے منفرد انداز تلاش کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ امریکی طالبہ نے کیا جس نے خوشی منانے کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے 14 فٹ طویل مگرمچھ کے ساتھ ’گریجویشن تصاویر‘ بنا ڈالیں۔ریاست ٹیکساس کی 21 سالہ مکینزی الیکس نولینڈ نے مقامی یونیورسٹی سے وائلڈ لائف اینڈ فشریز سائنس سے گریجویشن کیا۔ نولینڈ بیومونٹ شہر کے ریسکیو سینٹر میں انٹرنشپ کررہی ہیں جہاں وہ 14 فٹ لمبے اور 9 سو پاو¿نڈ وزنی مگرمچھ کے ساتھ گھل مل گئیں اور مگرمچھ نے بھی انہیں اپنا خیرخواہ سمجھ لیا۔
نولینڈ نے گریجویشن تصاویر کےلیے بھی اسی مگرمچھ کا انتخاب کیا، دوست کے ہمراہ پانی میں جاکر مگرمچھ کے ساتھ تصاویربنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔امریکی طالبہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دنیا بھر میں وہ خبروں کی زینت بن گئیں۔ نولینڈ نے تصاویر پسند کرنے اور شیئر کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمل کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام افراد کی بہت شکر گزار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain