تازہ تر ین

جاپان میں امدادی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ،حادثے میں9افراد ہلاک

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان میںریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ڈیزازٹر منیجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزازٹر منیجمنٹ کے ہیلی کاپٹر Bell 412 نے پہاڑی علاقے کے بلند ترین اور دشوار گزار مقامات تک پہنچنے کے لیے دستیاب پگڈنڈیوں کا جائزہ لینے کے لیے پرواز بھری تھی کہ کچھ دیر بعداچانک رابطہ منقطع ہو گیا تھااور جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔خیال رہے کہ رواں برس جاپان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain