نیویارک(ویب ڈیسک ) گو ل کی سوشل میڈیا ویب سائٹس بن چکی ہیں جہاں لوگ اپنے پسندیدہ فلمی ستاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں اور کرتے بھی ہیں لیکن انہیں اکثر جواب نہیں ملتا۔ اب گوگل نے اس حوالے سے ایک ایسا شاندار قدم اٹھا لیا ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے پسندیدہ فنکاروں سے دل کی بات کر سکتے ہیں۔ گوگل نے ایک ایپلی کیشن بنائی ہے جس کا نام Cameosہے۔ یہ ایپلی کیشن تاحال صرف ایپل فونز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور اسے صرف معروف اداکار، گلوکار اور کھلاڑی وغیرہ ہی ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ اس ایپلی کیشن کواپنے فون میں انسٹال کریں گے تو ایپلی کیشن ان سے مختلف سوالات پوچھے گی۔ یہ سوالات دراصل ان کے مداحوں کے سوالات ہوں گے جو وہ اکثر گوگل پر سرچ کرتے رہتے ہیں۔ وہ معروف شخصیت ان کے جوابات ویڈیو کی شکل میں دے گی اور گوگل ان ویڈیوز کو اپنے سرچ انجن پر لگا دے گا۔ جب آپ اس شخصیت کا نام گوگل میں لکھ کر سرچ کریں گے تو یہ ویڈیوز بھی اس کی باقی تفصیلات کے ساتھ وہاں نمودار ہو جایا کریں گی اور آپ اپنے سوالات کے جواب پا سکیں گے۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے یہ ایپلی کیشن اپنے فون میں انسٹال کی ہے اور اپنے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔ آپ گوگل میں پریانکاچوپڑا کا نام لکھیں گے تو ان جوابات کی ویڈیوز آپ کو مل جائیں گی۔