نیویارک(ویب ڈیسک ) زندہ لوگوں کی گواہی تو مجرموں کوکیفرکردار تک پہنچاتی ہے لیکن امریکہ میں ایک لڑکی نے موت کے بعد اپنے قاتل کو اس کے انجام تک پہنچا دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق جوڈی میلینووسکی نامی اس 32سالہ لڑکی کو اس کے 41بوائے فرینڈ مائیکل نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس سے اس کا 90فیصد جسم جھلس گیا اور وہ 8ماہ تک ہسپتال میں بے ہوش رہی۔ 8ماہ بعد اسے ہوش آیا اور اس نے مائیکل کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا جس کی بنیاد پر مائیکل کو 11سال قید کی سزا سنا دی گئی۔اس کے کچھ ہفتے بعد جوڈی کی موت واقع ہو گئی۔ مائیکل کی سزا پر جوڈی کے لواحقین نے احتجاج کیا اور حکومت سے نیا قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایک آن لائن پٹیشن دائر کی جس پر لاکھوں لوگوں نے دستخط کر دیئے جس پر امریکی ریاست اوہائیو’جوڈیز لائ ‘ کے نام سے نیا قانون منظور کر لیا جس میں آگ لگا کر یا کسی اور طریقے سے لوگوں کے جسم کو مسخ کرنے کی نئی سزا مقرر کی گئی۔