تازہ تر ین

افغانستان میں خود کش دھماکے سے 60 افراد ہلاک

کابل (ویب ڈیسک)افغان دارالحکومت میں تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔افغان وزارت صحت کی جانب سے دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو تعلیمی مرکز کے باہر دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 24 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain