تازہ تر ین

کالج کی طالبہ کے ساتھ دو افراد کی اجتماعی زیادتی،بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ،پولیس نے گرفتار کر لیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں انٹر کی طالبہ سے گاﺅں کے ہی دو افراد نے اجتماعی کی ہے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ مسافر خانہ کے کٹیا گاوں میں گزشتہ رات انٹر کی طالبہ قضائے حاجت کیلئے باہر گئی تھی ، تبھی پہلے سے نظریں جمائے بیٹھے گاوں کے ہی دو نوجوانوں نے اس کو دبوچ لیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااورطالبہ کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ کسی طرح لڑکی اپنے گھر پہنچی اور اہل خانہ کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا۔ اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ طالبہ کو میڈیکل کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain