اسلام آباد(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایوان صدر پہنچے اور تقریب میں شریک مہمانوںسے ملے اوران سے مصافحہ کیا۔آرمی چیف جنرل تقریب میں شریک مہمانوںسے مصافحہ کرتے ہوئے آگے بڑھے تو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سندھونے آگے بڑھ کر آرمی چیف کو گلے لگا لیا اور بڑے خوشگوارموڈ میں آرمی چیف سے بات چیت کی۔