سری نگر(ویب ڈیسک)آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت کشمیری حریت رہنماﺅں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماﺅں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان پاکستان کو سیاسی و معاشی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے اور پاکستان کو عالم اسلام کا ترجمان بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئےکار لائیں گے۔
