لاہور(نیٹ نیوز)آم جسے پھلوں کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے ، سب کا ہی پسندیدہ ہوتا ہے اور لوگ اسے طرح طرح سے کھا کر اپنا شوق پورا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔چین میں بھی سالانہ میلہ سجایا گیا جہاں لاتعداد افراد موسم گرما کی سوغات سے لطف اندوز ہونے پہنچے اور مزیدار آم کھانے کے مقابلے میں حصہ لیا ۔مقابلے میں شرکا نے دو منٹ میں زیادہ سے زیادہ آم کھانے کیلئے خوب جان لگائی تاہم ایک منچلہ تو سب سے زیادہ تیزرفتار نکلا جس نے 1.5کلو گرام کے آم صرف دو منٹ میں ہڑپ کر لئے اور پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔