لاہور (خصوصی رپورٹ) عیدالاضحی پر بدہضمی کا شکار تین ہزار شہری ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ نجی کلینک بند ہونے کے باعث مریضوں کا بوجھ ٹیچنگ ہسپتالوں پر رہا۔ میوہسپتال میں گیسٹرو کے 800 مریض داخل کیے گئے۔ اسی طرح جناح ہسپتال میں 600، لاہور جنرل ہسپتال میں 650، سروسز ہسپتال میں 560 اور سرگنگارام ہسپتال میں 450 مریض لائے گئے۔ معالجین کے مطابق 90 فیصد مریضوں کو ضروری علاج کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ دریں اثنا700 افراد ذبح کے دوران چھری یا بیل کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوئے۔ تاہم سینئر ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔