چین( ویب ڈیسک ) چین کے شہر بیجنگ کے وائلڈ پارک میں کتے، شیر اور ٹائیگر کے بچوں کے آپس میں کھیلنے کی تصاویر نے آن لائن پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرائی ہے۔جمعرات کو لی گئی تصاویر میں گولڈن ریٹریور، شیر اور ٹائگر کے بچے آپس میں کھیل رہے ہیں۔ان تمام کو گولڈن ریٹریور کی ماں ہی نے دودھ پلایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سائبیرین ٹائیگر، سفید ٹائیگر، لگڑ بگڑ اور افریقی شیر کے آٹھ بچوں کو ان کی ماو¿ں نے چھوڑ دیا تھا۔یہ بچے اکٹھے بڑے ہوئے ہیں اور بہت قریب ہیں۔بیجنگ وائلڈ لائف پارک کا کہنا ہے کہ اس پارک میں اور بہت سے جانوروں کے بچوں کو کامیابی سے پالا گیا ہے جن میں ریچھ، کینگرو اور بندر شامل ہیں۔ان جانروں کی تصاویر ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں اور ہزاروں بار ان کو شیئر کیا گیا ہے۔