ملتان (ویب ڈیسک )آپ جب بھی کسی سے ملیں تو زندگی میں کچھ نیا ملتا ہے اور نئے تجربات ہوتے ہیں ، اگر کوئی آپ کو ایسا مل جائے جوآپ کو بتائے کہ آپ کی اپنی دنیا ہی خوبصورت ہوسکتی ہے اور آپ کا پیار آپ کو مل جائے گاتو مزہ ہی کچھ اور ہے۔ ایسے ہی ایک پاکستانی پیر کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی کو بھی آپ کے پیار میں پاگل کرسکتاہے جس کے بعد ہرکسی نے اسی کی تلاش شروع کردی۔
ان دنوں گردش کررہی ہے جن میں پیر کو ایک تعویذ بناتے دیکھاجاسکتا ہے ،وہ ضرورت مند سے استفسار کرتے ہیں کہ آپ 99 فیصد پیار کرتے ہیں لیکن لڑکی کتنے فیصد پیار کرتی ہے جس پر جواب لاعلمی کی صورت میں ملتا ہے۔ عمومی طور پر کاغذ پر قرآنی آیا ت یااعداد لکھے جاتے ہیں اور بتایاجاتاہے کہ مرید کی خواہشات پوری ہوں گی لیکن یہ پیر صاحب صرف لائنیں لگانے پر ہی اکتفا کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ ہی اونچی آواز میں کچھ پڑھنے کیساتھ ہی مکے بھی برساتے ہیں اور سب سے دلچسپ طریقہ تعویذ بند کرنے کا تھا جب وہ اس تعویذ کو اپنی بغلوں کے نیچے دباتے ہیں،اس کے بعد عشق میں بھی پیر کا سہارا لینے والے عاشق کو ہدایات ملتی ہیں اور پیر نے کہاکہ “ آٹے کی پیٹی کے نیچے رکھنا ہے اور بدھ کی رات کو وہ لڑکی خود ہی آپ کو ”آئی لو یو“ کہے گی ، پھر آپ نے اپنے اہلخانہ کو شادی پر مطمئن کرنا ہے‘