تازہ تر ین

چین نے افغانستان میں فوجی اڈہ تعمیرکرنے سے متعلق خبروں کومستردکردیا

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے افغانستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے’ساو¿تھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کی افغانستان میں چینی فوجی تربیتی کیمپ تعمیر کرنے کے منصوبے کی خبر کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچیوئنگ نے مذکورہ خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا، خاتون ترجمان نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں اور زمینی حقائق کے برخلاف ہے، چین افغانستان میں کوئی فوجی اڈہ قائم نہیں کررہا اور نہ ہی اپنی فوج بھیج رہا ہے۔قبل ازیں چینی میڈیا کا فوجی ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ چین اپنے پڑوسی ملک کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے افغان چین راہداری علاقے میں فوجی تربیتی کیمپ کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے، یہ تربیت گاہ تمام تر بیجنگ کے خرچے سے بنائی جارہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چینی فوجی کیمپ افغانستان کے واخان کوریڈورمیں تعمیرہورہا ہے جہاں چینی فوج انسداددہشت گردی آپریشنزکے لیے بھیجی جائے گی جب کہ تربیتی کیمپ تعمیر کرنے کے بعد چین ایک بٹالین فوج تعینات کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain