تازہ تر ین

الہ آباد :مسلمان شہری کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا گیا

الہ آباد (ویب ڈیسک ) بھارتی شہر الہ آباد میں دن دیہاڑے ستر سالہ مسلمان شہری کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ بھارتی شہر الہ آباد میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار ستر سالہ عبدالصمد خان پر موٹر سائیکل سواروں نے ڈنڈوں سے حملہ کیا۔سی سی ٹی وی کیمرے میں تین افراد کو معمر شخص پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران متعدد افراد وہاں سے گزرے لیکن کسی نے مسلمان شہری کی مدد نہ کی۔عبدالصمد خان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، پولیس نے واقعے میں تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain